ثناء اللہ کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر پر امید نہیں، 500 قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں ہیں، بھارت ثنا اللہ پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کرے، بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیرکی ثناء اللہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 6 مئی 2013 00:18

نئی دہلی /چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہا ہے کہ ثناء اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز اس کی طبیعت کے حوالے سے پر امید نہیں، 500 قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں ہیں، بھارت ثنا اللہ پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کرے۔ پیر کوچندی گڑھ میں ثناء اللہ کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

انہوں نے ڈاکٹروں سے ثناء اللہ کی طبیعت سے متعلق مکمل تفصیلات لیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس کی حالت بہتر نہیں اور اسے چوٹیں بہت زیادہ آئی ہیں، ثنا اللہ وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کے بلڈ پریشر کو عارضی طور پر برقرار رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 500 قیدی بھارت کی مختلف جیلوں میں ہیں۔ سلمان بشیر نے بھارت سے مطالبہ کیاکہ ثنا اللہ پر حملے کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے۔ہسپتال کے پبلک ریلیشن آفسر منجو واڈوالکرنے بتایا کہ ثناء اللہ کی نیورولوجیکل حالت ابھی بھی ٹھیک نہیں،اس کے بلڈ پریشر کو قابومیں رکھنے کیلئے کچھ مزید دوائیں شامل کی گئی ہیں، مجموعی طور پر ثناء اللہ کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اسے وینٹی لیٹر پر مزید رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں