چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ریلوے کی بہتری اوربھلائی کے لیے احکامات دیے ہیں،

چیف جسٹس کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی،آڈٹ رپورٹ 2013سے 2017تک کی ہے، ہمارے دور کی رپورٹ جمع کرائی گئی تو اعتراضات کا جواب دیں گے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سپریم کورٹ پشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو

بدھ 29 جنوری 2020 00:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے ریلوے کی بہتری اوربھلائی کے لیے احکامات دیے ہیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی۔آڈٹ رپورٹ 2013سے 2017تک کی ہے ہمارے دور کی رپورٹ جمع کرائی گئی تو اعتراضات کا جواب دیں گے ۔منگل کو سپریم کورٹ پشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس کہیں توابھی استعفیٰ دے دوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج چیف جسٹس نے ریلوے کی بہتری اوربھلائی کے لیے احکامات دیئے ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت پر ریلوے آگے بڑھے گی، ہمیں 15 دن کا نوٹس دیا گیا ہے، چیف جسٹس نے ہدایت دی ہے کہ ایم ایل ون پرفی الفورٹینڈر دیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں قوم کے لیے درد اور سوچ عدلیہ کی بھی ہے، ساری قوم کی پریشانی کا بھی عدالت کواحساس ہے، عدالت کے مشکور ہیں، چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق ریلوے کوآگے لے کرجائیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس نے جوبھی ہدایت کی ہے اس پرعمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ ہمارے دورکی نہیں، 2013 سے 2017 تک کی ہے، جب ہمارے دورکی آڈٹ رپورٹ آئے گی تواعتراضات کا جواب دیں گے۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس کہیں توابھی استعفیٰ دے دوں گا، آپ کی خواہش پر نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں