نیول چیف کا سری لنکا کا سرکاری دورہ،سری لنکن وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 29 جنوری 2020 00:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سری لنکا کا سرکاری دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سری لنکا کے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر نے سری لنکا کی مسلح افواج کے سربراہان اور وزارت دفاع کے حکام سے بھی ملاقاتیں کیں،مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف کو گارڈ آف آنرز پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے سمندری دہشتگردی کے تدارک اور خطے میں سمندری تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔سربراہ پاک بحریہ نے سری لنکا کی مختلف بحری تنصیبات کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں