وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ماہ 3 فروری کو کوالالمپور جائیں گے

بدھ 29 جنوری 2020 00:05

وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2020ء) وزیراعظم کا دورہ ملائیشیا کا فیصلہ، دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ اگلے ماہ 3 فروری کو کوالالمپور جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان 3 فروری کو ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت اہم تصور کی جا رہی ہے۔ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات میں امت مسلمہ کے اتحاد پر بات چیت ہو گی۔وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملائیشیا سمٹ میں عدم شرکت کی وجوہات سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں