ملک بھر میں 11مئی کو پولنگ کے دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

منگل 7 مئی 2013 13:36

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء ) ملک بھر میں 11مئی کو پولنگ کے دن عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا،سندھ اور پنجاب کے سکولوں میں بدھ اور بلوچستان میں جمعرات سے چھٹیاں ہو ں گی۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات کے موقع پرصوبے کے تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے8مئی سے 13مئی تک بند رہیں گے۔ بلوچستان حکومت نے 9مئی سے 11 مئی تک تعلیمی اداروں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کے اسکولوں میں آٹھ مئی سے 11 مئی تک چھٹیاں رہیں گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں