سرگودھا ، تاوان کیلئے اغواء کیا گیا بچہ بازیاب، 2 ملزمان گرفتار

منگل 7 مئی 2013 13:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7مئی 2013ء ) سرگودھا میں 5 سالہ بچے کو تاوان کیلئے اغواء کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو پولیس کے مطابق 2 روز قبل اولڈ سول لائن کے علاقے سے 5 سالہ بچے عبدالرحمن کو اغواء کرکے اس کے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔ پولیس نے مجاہد کالونی میں کارروائی کرکے مغو ی عبدالرحمن کو بازیاب کروالیا اور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بچے کے والد اور اغوا ء کاروں کے درمیان کاروبار میں تنازع چل رہا تھا جس پر ملزمان نے بچے کو اغواء کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں