وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی ملاقات

بدھ 29 جنوری 2020 23:53

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان ہاؤس میں ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور ترقی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئرمین سینٹ نے بلوچستان میں سیاسی و ترقیاتی استحکام کے لئے وزیراعلیٰ کی قیادت اور وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ مخلوط صوبائی حکومت کے اقدامات کی بدولت بلوچستان ترقی کی منازل طے کریگا جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کی ترقی کے لئے تمام وسائل برؤے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں