حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے،

اپوزیشن جماعتیں تنقید کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کریں معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

بدھ 29 جنوری 2020 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور اپنے دور حکومت میں مستحکم معیشت چھوڑ کر جائے گی، حکومت ملک سے ہر طرح کے مافیا کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے، اپوزیشن جماعتیں بے جا تنقید کرنے کی بجائے حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کا مصنوعی بحران آیا تو اپوزیشن نے اس پر سیاست کی، حکومت نے آٹے کے مسئلہ کو ایک ہفتے میں حل کیا۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آٹے بحران کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حکومت آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی امور نوجواناں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، معیشت کو مستحکم کرنے میں وقت لگے گا اور ہم مضبوط معیشت چھوڑ کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیکس کے پیسوں سے عیاشیاں کرے گا تو سزا بھگتے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں