پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے: انتونیو گوترس

پاکستان میں سب کے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے وژن سے بہت متاثر ہوں، پائیدار ترقی کے اہداف انسانی ترقی کے لیے ضروری ہیں: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کا موسمیاتی تبدیلی کی تقریب سے خطاب

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 16 فروری 2020 15:40

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے: انتونیو گوترس
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 فروری 2020) : اسلام باد میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمینار جاری ہے۔ سمینار میں وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر بھی موجود ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوترس کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والا بڑا ملک ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری مشترکہ مشن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا اور پائیدار ترقی ہے، پاکستان میں مختلف آفات سے متاثر ہونے والے افراد کے ساتھ ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے افغان مہاجرین کی بہترین مہمان نواز کی، افغان مہاجرین کی طویل مہمان نواز پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام بہت زیادہ میز بانی کرنے والے ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت افغان مہاجرین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کے بعد مہاجرین کی میزبانی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان میں سب سے لیے صحت کی سہولیات کی فراہمی کے وژن سے بہت متاثر ہوں، پائیدار ترقی کے اہداف انسانی ترقی کے لیے ضروری ہیں، پائیدار ترقی اہداف کے حصول کے لیے کاوشیں اور کام کی رفتارکو تیز کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے کوشش کررہا ہے، غربت کا خاتمہ پاکستان کی ترقی پالیسی کا اہم حصہ ہے، کامیاب نوجوان پروگرام ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا منصوبہ ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نپٹنے کے لیے ہم ابھی ٹریک پر نہیں، عالمی کوششیں مقاصد کے حصول کے لیے ابھی ناکافی ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے کوئی ملک بھی محفوظ نہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے قدرتی تبدیلی آفات کے باعث پاکستان میں دس ہزار اموات ہوئیں، پاکستان میں ترقیاتی اہداف کو موسمیاتی تبدیلوں سے خطرات کا سامنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ افغان مہاجرین نے اثر انگیر واقعات، امیدیں اور خواب شیئر کیے، پاکستان نے چالیس برس سے افغان مہاجرین کو پناہ دے رکھی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں