ہارون الرشید کی خبر پر شہباز گل کا جواب

ہارون صاحب آپ تو بزرگ ہیں عزت کی جگہ ہیں اور میاں رشید صاحب بھی بھلے آدمی ہیں۔ جنازہ ابھی ہوا نہیں آپ نے یہ کس قسم کی افواہ سازی شروع کر دی: وزیراعظم کے معاون خصوصی کا ٹویٹ

Usama Ch اسامہ چوہدری اتوار 16 فروری 2020 17:14

اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 16 فروری 2020) : ہارون الرشید کی خبر پر شہباز گل کا جواب، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان شہباز گل کا سینئرصحافی ہارون الرشید کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ہارون صاحب آپ تو بزرگ ہیں عزت کی جگہ ہیں اور میاں رشید صاحب بھی بھلے آدمی ہیں، جنازہ ابھی ہوا نہیں آپ نے یہ کس قسم کی افواہ سازی شروع کر دی۔

آخری ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ خان صاحب کے ساتھ سارا دن کام کرنے کے بعد شام کوخان صاحب کے ساتھ ہی نعیم بھائی کہ ہاں گیا اگر آپ اپنےاسلام آباد کے رپورٹر فہیم اختر صاحب سے ہی چیک کر لیتے تو آپ یہ بات کبھی ناں کرتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ آپ ابھی بھی محترم ہیں دعا گو ہوں جس نے آپ سے یہ جھوٹ بولا اللہ اسکا حساب کرے۔

(جاری ہے)

شکریہ
واضع رہے کہ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ زندگی کے آخری ایام میں نعیم الحق کافی تکلیف میں مبتلا رہے اور اکثر ایسا ہوتا کہ وہ لوگوں کو پہنچان نہیں پاتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کے باوجود تکلیف کے وہ اچھے کپڑے پہن کر اکثر آفس چلا جایا کرتے تھے اور کام کرنے کی کوشش کرتے رہتے تھے۔

سینئر تجزیہ کار کہنا تھا کہ آخری ایام میں نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کو بار بار پیغام پہنچاتے رہے کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان جب نعیم الحق سے ملنے پہنچے تو انہوں نے درخواست کی کہ وہ شہباز گل کو معاف کردیں اور کوئی عہدہ دے دیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔

نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف سندھ کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اپنے دیرینہ ساتھی کی وفات پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی وفات ایک دھچکا ہے، ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کی 23 سالہ جدوجہد میں نعیم الحق میرے ساتھ کھڑے رہے، وہ پی ٹی آئی کے بانی دس لوگوں میں شمار ہوتے تھے، وہ پارٹی سے انتہائی مخلص تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نعیم الحق ہر مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ رہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے جرات اور حوصلہ سے گزشتہ دو سال کینسر کا مقابلہ کیا ، وہ آخری سانس تک پارٹی معاملات میں پوری طرح شامل رہے اور جب تک ممکن ہوا کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں