ٴ اب تمام ماہرین تسلیم کرتے ہیں ملک میں معاشی سرگرمیاں ختم ہو رہی ہیں،سجاد سرور‘ ر طاہر آرائیں

اتوار 16 فروری 2020 20:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2020ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ سینئر نائب صدر طاہر آرائیں نے کہا ہے ماہرین کے مطابق ملک میں گزشتہ سال جی ڈی پی کی شرح نمو 1.9فیصد تھی اپنے بیان میں کہا کہ اب تمام ماہرین تسلیم کرتے ہیں کہ ملک میں معاشی سرگرمیاں ختم ہو رہی ہیں۔ ٹیکس وصولی کے اہداف پورے نہیں ہو سکے ہیں۔

پہلے مہنگائی ہوتی تھی تو معاشی سرگرمیاں جاری رہتی تھیں لیکن اب ایسا نہیں ہے انہوں نے کہا کہ افراطِ زر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی نے حالات کو مزید گمبھیر بنا دیا ہے ہمیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ مہنگائی صرف اشیائے ضرورت میں اضافے کا نام نہیں ہے مہنگائی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اشیائے ضرورت لوگوں کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کی دیگر وجوہ بھی ہیں۔

(جاری ہے)

جب لوگ بیروزگار ہو جائیں گے یا ان کی آمدنی کم ہو جائے گی تو قیمتیں نہ بڑھنے کے باوجود چیزیں ان کے لیے مہنگی ہو جائیں گی ماہرین کے مطابق گزشتہ برس 10لاکھ افراد بیروزگار ہوئے اور رواں برس مزید 2لاکھ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں روپے کی قدر کم ہونے سے روزگار والوں کی آمدنی بھی نرخوں میں اضافے کے مقابلے میں کم ہو رہی ہے۔ دیگر عوامل بھی ہیں جو لوگوں کو مزید غریب اور چیزوں کو مزید مہنگا کر دیتے ہیں حکومت کو حالات کا ادراک کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ امید دلائی گئی ہے کہ مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔

یہ امید ختم نہیں ہونی چاہئے وفاقی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لینا مناسب ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عالمی اعلیٰ سطح کے غیر معمولی اجلاس کیے مہنگائی کے عفریت کو پھیلتا دیکھ کر وزیراعظم نے کچھ عرصہ قبل یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے مختص بجٹ میں 7ارب روپے اضافے کی منظوری دی ملک بھر میں 5000نئے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جہاں کنٹرولڈ ریٹس پر لوگوں کو بنیادی ضرورت کی اشیا دستیاب ہوں گی یہ ایک اچھا لیکن عارضی اقدام ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے باہر قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے کا اعتراف کر لیا گیا ہے پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلتی ہے آئی ایم ایف سبسڈی کی سب سے بڑی مخالف ہے یہ سبسڈی زیادہ دیر نہیں دی جا سکے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں