اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی عالمی سطح پر پالیسیوں اور اقدامات کو سراہا، حکومت کی پالیسیوں کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر جلد ایوان کو اعتماد میں لیں گے

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی کا سینیٹ اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات بارے سینیٹر جاوید عباسی کی تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

پیر 17 فروری 2020 19:49

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی عالمی سطح پر پالیسیوں اور اقدامات کو سراہا، حکومت کی پالیسیوں کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر جلد ایوان کو اعتماد میں لیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی عالمی سطح پر پالیسیوں اور اقدامات کو سراہا ہے، حکومت کی موجودہ پالیسیوں کو آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے سینیٹر جاوید عباسی کی تحریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی عالمی سطح پر پالیسیوں اور عالمی اقدامات کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، یہ خطے کو امن کا گہوارہ بنانے کی بہترین خارجہ پالیسی ہے، اس کے اثرات ملکی معیشت پر مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشیر خزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات پر جلد ایوان کو اعتماد میں لیں گے۔ آئی ایم ایف نے حکومت کی موجودہ پالیسیوں کو تسلیم کیا ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث پی آئی اے اور ریلوے جیسے اداروں کے خسارے میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے اور اس سے بڑھ کر کسی اور ملک سے دوستی نہیں ہے۔ سینیٹرز جاوید عباسی، مشاہد حسین سید، رضا ربانی، عبدالرحمن ملک، نعمان وزیر، مشتاق احمد، عتیق شیخ اور عثمان کاکڑ نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں