وزیراعظم کے وڑن کے مطابق پی ٹی وی میں عملی اقدامات کاآغاز

ہنرمندوں اور باصلاحیت کارکنوں کو عالمی معیار کے کورسزکرائے جائیں گے

پیر 17 فروری 2020 21:47

وزیراعظم کے وڑن کے مطابق پی ٹی وی میں عملی اقدامات کاآغاز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق پی ٹی وی کو عالمی معیار کے چینلز کی صف میں لانے کے لیے پی ٹی وی نے عملی اقدامات کا آغ?از کر دیا ہے۔پاکستان ٹیلی وڑن کارپوریشن نے اپنے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں کے ہنرمندافراد کے لیے عالمی معیار کے کورسز کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام سے شعبہ نیوز، کرنٹ افیئرز، انجینئرنگ،فنانس،مارکیٹنگ اور ہیومن ریسورس سمیت دیگر شعبوں کے ماہرین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوگا۔پاکستان ٹیلی وڑن کے منیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور کی طرف سے مختلف شعبوں کے سربراہان کو ہدایات کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے اپنے شعبوں کے باصلاحیت افراد کے کوائف ادارے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر طاہر مشتاق کے پاس 22فروری تک پہنچا دیں۔

(جاری ہے)

مسابقت کی موجودہ فضا میں میڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئی مہارتوں سے آگہی انتہائی ضروری ہے۔پی ٹی وی وہ قومی ادارہ ہے جو پاکستان میں صوتی و بصری امتزاج سے مزین الیکٹرانک میڈیا کی بنیاد بنا۔سکرین سے وابستہ سینکڑوں شخصیات کو عالمی شہرت اور شناخت دینے کا اعزاز اس چینل کو حاصل ہے۔گزشتہ دو دہائیوں کے دوران چینلز میں اضافے کے ساتھ ساتھ ترجیحات میں بھی تبدیلی آئی ہے اور مقابلے کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا کے حوالے سے عالمی سطح پر نئی تحقیق اور تکنیکیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔پی ٹی وی کا مذکورہ فیصلہ ملازمین کو نئی جہتوں سے آشنائی میں معاون و مددگار ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں