چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرکے اپنے مذمو م مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے

پیر 17 فروری 2020 22:02

چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرکے اپنے مذمو م مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق انہوں نے دھماکہ کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دھماکہ کے نتیجہ میں متعدد جاں بحق افراد کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں بہتر طبی امداد دینے کی متعلقہ اداروں کو ہدایت کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر سیّد شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی کوئٹہ میں ہونے والے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں