بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

منگل 18 فروری 2020 00:14

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کے بھتر علاج معالجے کا مطالبہ اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی،بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے دھماکہ ہونے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت امن و امان اور صحافیوں کے تحفظ کے لیئے دعووں کے بجائے عملی اقدام کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں