پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ،باہمی دلچسپی اور خطے کے امورپر تبادلہ خیال

منگل 18 فروری 2020 00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطے کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

امریکہ کے افغان مفاہمتی عمل کیلئے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورخطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں مفاہمتی عمل پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں