احسان اللہ احسان کا معاملہ،بلاول بھٹو نے تحریری طور پر حکومت سے جواب مانگ لیا

بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے تحریری سوالات جمع کرادئیے، ذرائع

منگل 18 فروری 2020 00:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) احسان اللہ احسان کا معاملہ،بلاول بھٹو نے تحریری طور پر حکومت سے جواب مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں اپنے تحریری سوالات جمع کرادئیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرکے احسان اللہ احسان سے متعلق جواب مانگے ہیں، بلاول بھٹو نے 12 فروری کو اپنے سوال قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بلاول بھٹو کے تحریری سوالات کے وصول ہونے کی تصدیق بھی کی۔ بلاول بھٹوز ر داری نے تحریری سوال میں کہاکہ بتایا جائے کہ طالبان کا ترجمان احسان اللہ احسان کیا زیرحراست ہی اگر احسان اللہ احسان زیرحراست نہیں تو کیا اس کے فرار کی خبریں درست ہیں ۔انہوںنے کہاکہ احسان اللہ احسان کا موجودہ اسٹیٹس کیا ہی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں