وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا
ملکی سیاسی و معاشی صورتحال ‘ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات‘ گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے
میاں محمد ندیم منگل 18 فروری 2020 10:23
(جاری ہے)
اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا وفاقی کابینہ کو پاکستان اسٹیل ملز کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا اور بھارت سے ایک بار کے لیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی اجازت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے. اس کے علاوہ بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اور کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا مزید برآں پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے. واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک اعلی سطحی اجلا س میں مستقل بنیادوں پر بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے لیے متعلقہ حکام کو غیرمعمولی حل تلاش کرنے کی ہدایت کی تھی تاکہ مقامی صارفین کو ریلیف دیا جاسکے اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جاسکے. وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق اجلاس میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کو کم (بالخصوص عام صارفین کے لیے) کرنے کے لیے متعدد پیشکش کی گئیں ندیم بابر نے اجلاس میں اس حوالے سے طویل المدتی منصوبہ بھی پیش کیا اجلاس میں وزیر اعظم کو گیس اور بجلی پیدا کرنے اور ترسیل کار کمپنیوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے ملک کے مفاد پر غور کئے بغیر مہنگے اور غیرمنطقی معاہدے اور انتظامات کئے ہیں جس کی وجہ سے حاصل ہونے والی مہنگی بجلی سے گردشی قرضہ بڑھا‘ان کا کہنا تھا کہ غریب اور مہنگائی سے تنگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح تاکہ معیشت کا پہیہ چل سکے.
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت