نوازشریف اپنے بھائی شہبا زشریف سے خفاء ہیں

شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مریم نواز جنوری میں لندن آجائیں گی ۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 18 فروری 2020 10:30

نوازشریف اپنے بھائی شہبا زشریف سے خفاء ہیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء ) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیرا عظم نوازشریف اپنے بھائی سابق وزیراعلیٰ شہبا زشریف سے خفا ء ہیں۔ سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ نوا زشریف اپنے بھائی شہباز شریف سے خفا ہیں کیونکہ انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مریم نواز جنوری میں لندن آجائیں گی۔

تاہم رہنما مسلم لیگ ن و صاحبزادی سابق وزیر اعظم مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت نہ ملی۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کو لندن جانے کی اجازت نہ ملی تو مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ خوفناک ہو جائے گی۔ ابھی تو نواز شریف نے اپنے صاحبزادی کو خاموش کرا رکھا یے۔ نواز شریف نے اپنی صاحبزادی سے یہ کہا کہ ہماری بات چل رہی ہے عدالت سے اجازت مل جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل میاں نواز شریف مریم نواز کے لندن پہنچنے تک آپریشن بھی موخر کرا چکے ہیں ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی انجیو پلاسٹی لازمی ہو گئی ۔نواز شریف کے دل کا ایک حصہ متاثر ہے۔میاں نواز شریف کا آپریشن دو بار ملتوی ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مریم نوازکی غیر موجودگی میں آپریشن کروانے سے انکار کر دیا ہے۔

نواز شریف نے اپنی خواہش سے ڈاکٹروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پاس ہوں گی تو آپریشن کراؤں گا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے نہ پہنچنے پر نواز شریف نے آپریشن موخر کرایا۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی نوٹری پبلک اور پاکستانی ہائی کمیشن نے تصدیق کی ۔ تاہم اب دوبارہ سے آپریشن کا وقت لیا گیا ہے ، نواز شریف کی والدہ بھی بیٹے کی تیمار داری کیلئے لندن پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں