مسئلہ کشمیر پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا

پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنا ہے ۔ سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 18 فروری 2020 11:04

مسئلہ کشمیر پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے گا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء ) سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی بھی پاکستان کا ساتھ نہیں دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل گفتگو کرتے ہوئے شمشاد احمد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کو پاکستان اور بھارت کو مل کر ہی حل کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دورے کو صرف کشمیر کے معاملے پر دیکھنا کافی نہیں ہے اس کے باوجود کہ مقبوضہ کشمیر ہمارے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

شمشاد احمد نے کہا کہ بھارت کشمیر پر کسی کی ثالثی کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے ، پاکستان اور بھارت کو مذاکرات سے ہی مسئلہ کشمیر کو حل کونا ہوگا۔ کشمیر کو طاقت کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا ۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ ہی مسلم اور نہ ہی عالمی دنیا میں کسی قسم کا ضمیر ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارت دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہے کہ یہ اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس سےقبل سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کیخلاف کبھی بھی سخت رد عمل نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے پر آمادہ ہے لیکن بھارت کو مجبور کرنے پر تیار نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان کے پاس افغانستان کا کارڈ ہے اور اب افغان امن عمل میں مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چاہیے خطے میں اپنی جغرافیائی اہمیت کو استعمال کرے۔ وہ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو کشمیر مضبوط ہوگا، جب تک ہم خودانحصارنہیں ہوجاتے مسئلہ کشمی حل نہیں ہو سکتا. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے مخالفین کو تنقید کا موقع نہیں دیا اور جو کشمیریوں کی ذمہ داری لی تھی وہ پوری طرح نبھائی ہے۔

انہوں نے کہا جنگ کا خطرہ اور آنے والے دنوں میں کشمیر کے حالات ہی دنیا کو عملی اقدام اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔ اسی پروگرام کے دوران تجزیہ کار رضارومی نے کہا کہ جب تک امریکہ، برطانیہ، روس اور فرانس کی طرف سے دباؤ نہیں آئے گا بھارت کوئی خاص عملی اقدام نہیں اٹھائے گی، بھارتی سپریم کورٹ سے مسئلہ کشمیر پر زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں