مریم نواز کے ایڈوائزر بننے پر شہباز گل کو 50 لاکھ آفر دینے کی حقیقت سامنے آگئی

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی ایڈوائزری کا لیول شہباز گل نہیں ۔ حفیظ اللہ نیازی نے پیشکش کی تردید کردی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 18 فروری 2020 15:21

مریم نواز کے ایڈوائزر بننے پر شہباز گل کو 50 لاکھ آفر دینے کی حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 18 فروری 2020ء ) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ سابق ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل  نے  وزرات سے ہٹائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ مجھے رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے حفیظ اللہ نیازی کے ذریعے ایڈوائزر بننے کے لئے 50 لاکھ پر رقم کی پیشکش کی۔ حفیظ اللہ نیازی نے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہبا ز گل سے صرف ایک بار ہی 2 منٹ کی ملاقات ہوئی جب میرے بیٹے نے ایک ہوٹل میں گزرتے ہوئے تعارف کرادیا۔

ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت اچھے طریقے سے ملے۔ حفیظ اللہ نیازی نے شہبا زگل کو 50 لاکھ کی آفر دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان احمق کو معلوم نہیں ہے کہ مریم نواز کی ایڈوائزری کا لیول شہباز گل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایڈوائزرسے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مجھے معلوم نہیں کہ مریم نواز کا میڈیا کیسے چل رہا ہے۔

 
 
 واضح رہے اس تناظر میں شیخ رشید کے اس بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت اطلاعات کے لئے فردوس عاشق اعوان اور شہباز گل میں لڑائی جاری ہے،شہبا زشریف کو اسلامی ممالک کے دوستوں کے ذریعے سے قابو کریں گے۔ نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ مارچ میں کوئی بڑا سیاسی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف سڑکوں پر نہیں آئیں گے۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی صرف میڈیا میڈیا کھیلے گی۔ اس سے قبل شیخ رشید نے احتساب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معروف سیاست دان نے کہا کہ جس مافیا نے مہنگائی کی، اس کا منہ کالا کرکے عوام کو دکھایا جائے۔ شہباز گل کا مریم نواز کی جانب سے ایڈوائزر بننے کے لئے 50 روپے کی پیشکش بھی اسی لڑائی کا حصہ لگتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں