وزیرِاعظم کی زیر صدارت پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ممکنہ کمی بارے اعلیٰ سطحی اجلاس
ہمارا بنیادی مقصد عوام کو اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے،حکومت کو کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ کی مشکلات کا احساس ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر آپشن پر غور کیا جائے گا،عمران خان پٹرول ، ڈیزل اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی کیلئے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب ، سفارشات پیش کی جائیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیا جا سکے،معاون خصوصی برائے پٹرولیم کو ہدایت
بدھ 19 فروری 2020 00:07
(جاری ہے)
معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے وزیراعظم کو ملک میں پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور بین الاقوامی عوامل ، گیس کے شعبے میں ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے کیے جانے والے معاہدوں اور قیمتوں میں استحکام اورممکنہ حد تک کمی لانے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ اور تجاویز پیش کیں۔
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے حوالے سے یہ دوسرا اجلاس تھا۔ اس سے پہلے گذشتہ روز بھی اسی سلسلے میں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو اور خصوصاً کم آمدنی والے افراد کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ کم آمدنی والا اور تنخواہ دار طبقہ مشکلات کا شکار ہے اور حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں کے ضمن میں جہاں تک ممکن ہو سکے ان طبقات کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے غیر منطقی طور پر طویل المدت معاہدوں اور ان کے نتیجے میں عوام پر پڑنے والے بوجھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام عوامل کے باوجود حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر آپشن پر غور کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کو ہدایت کی کہ پٹرول ، ڈیزل اور گیس میں ممکنہ حد تک کمی لانے کی غرض سے جامع روڈمیپ جلد از جلد مرتب کیا جائے اور اس ضمن میں سفارشات پیش کی جائیں تاکہ قابل عمل سفارشات پر عمل درآمد کیا جا سکے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ
منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، ملک بھر سے 10 لاکھ سے زائد کلو منشیات ضبط،ایک ہزار 244 منشیات فروش گرفتار ..
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
مولانا عبد الفغورحیدری سے محمد اسلم کی ملاقات ،ملک بھر کی تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکار ٹریفک حادثہ میں جاں بحق
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری
اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس کا اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات،عہدہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
-
پاکستان تحریک انصاف کو بلاک کوڈ لیول تک منظم اور متحرک کرنے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا
-
یوسف رضا گیلانی سے سردارایاز صادق کی ملاقات ،بہترین عوامی مفاد میں قانون سازی کے حوالے سے گفتگو
-
سردارایازصادق سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
بجلی چوروں پر کوئی رحم نہیں ہو گا،اویس لغاری