دبئی میں ایک پاکستانی سیلزمین نے’ بینٹلی‘ گاڑی جیت لی

دبئی ڈیوٹی فری کے ریفل ڈرا میں انجم اشرف نے اپنی قسمت آزمائی اور کروڑوں روپے کی ایک لگژری گاڑی کا مالک بن گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 19 فروری 2020 00:18

دبئی  میں ایک پاکستانی سیلزمین نے’ بینٹلی‘ گاڑی جیت لی
دبئی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 8 فروری 2020) : دبئی  میں ایک پاکستانی سیلزمین نے’ بینٹلی‘ گاڑی جیت لی، دبئی ڈیوٹی فری کے ریفل ڈرا میں انجم اشرف نے اپنی قسمت آزمائی اور کروڑوں روپے کی ایک لگژری گاڑی کا مالک بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری کے ریفل ڈرا میں ایک پاکستانی نژاد شخص نے اپنی قسمت آزمائی اور ایک لگژری کار ، بینٹلی بینٹاگا وی 8 کا مالک بن گیا۔

گلف نیوز کی خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بزنس حب میں سیلزمین کی حیثیت سے کام کرنے والے46 سالہ انجم اشرف کراچی سے تعلق رکھتے ہیں جس کا ٹکٹ نمبر 1676تھا، جسے 1747 سیریز سے منتخب کیا گیا تھا۔بینٹلی کا نیا ماڈل جسکی قیمت ایک کروڑ اسی لاکھ  کے مالک بن گئے۔  یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں۔

(جاری ہے)

انجم اشرف کا کہنا ہے کہ میں اب بھی اس پر یقین نہیں کرسکتا۔

وہ دبئی میں ایک سیلز مین ہیں انکی تنخواہ سات ہزاردرہم ہے۔ واضع رہے کہ اس طرح کی ایک ڈرا میں ایک 46 سالہ بھاتی جسکی عمر 42 سال تھی وہ دس لاکھ ڈالز کا مالک بن گیا۔ ایک 37 سالہ نذیرونیسہ فضل محمد جوکہ حیدرآباد کا رہنے والا تھا اس نے اپریلا ڈورسوڈورومیں ایک موٹر سائیکل جیتی تھی۔ فضل محمد جو اس وقت سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کررہا ہےنے باقاعدہ طور پر ڈی ڈی ایف کے ٹکٹ خریداتھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں