سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

بدھ 19 فروری 2020 15:45

سپریم کورٹ میں ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) سپریم کورٹ نے ریلوے گالف کلب عملدرآمد کیس پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔ بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے کہ گالف کلب میں ریسٹورینٹ سمیت تمام چیزیں تباہ ہوچکی ہیں، سینیماز کئی ماہ سے بند پڑے ہیں، پرانے ممبرز کی ممبرشپ کینسل کر کے نئے لوگوں کو شامل کیا جارہا ہے، آڈٹ کیلئے ریلوے حکام نے ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا۔

(جاری ہے)

ریلوے کے وکیل نے دلائل دیئے کہ نئی ممبرشپ نہیں دے رہے، کچھ لوگوں کی اعزازی ممبرشپ منسوخ کی گئی ہے ، ریسٹورنٹ سمیت دیگر چیزوں کی مرمت کررہے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جب تک نئی تجربہ کار ٹیم نہیں آتی تب تک ریلوے انتظامات کو دیکھے، ریلوے مینجمنٹ اکاونٹس جلد بنائے اور ریکارڈ آڈٹ حکام کو دیا جائے۔ عدالتی استفسار پر ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ اپریل تک انٹرنیشل ٹینڈر ہو جائے گا۔ عدالت عظمی نے ریلوے حکام کو ایک ماہ کے اندر تمام ریکارڈ آڈٹ حکام کو دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریلوے مینجمنٹ اکاونٹس اور انٹرنیشنل ٹینڈر سیمتعلق رپورٹس آئندہ سماعت سے قبل پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں