قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینئر صحافی فصیح الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 19 فروری 2020 15:48

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا سینئر صحافی فصیح الرحمان کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینئر صحافی فصیح الرحمان کے انتقال پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ فصیح الرحمان انتہائی نفیس شخصیت کے حامل اچھے انسان تھے۔ صحافت کے میدان میں انہوں نے پیشہ ورانہ عزت اور نیک نامی کمائی۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں