سی پیک کیخلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی، چینی سفیر

کرونا وائرس سی پیک منصوبے کو متاثر نہیں کرے گا، سی پیک زیرتحت اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ مکمل ہونے کو ہے۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیریاؤ جنگ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 فروری 2020 16:37

سی پیک کیخلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی، چینی سفیر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 فروری 2020ء) پاکستان میں تعینات چینی سفیریاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک کیخلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی، کرونا وائرس سی پیک منصوبے کو متاثر نہیں کرے گا، سی پیک زیرتحت اورنج لائن ٹرین مکمل ہونے کو ہے۔ چینی سفیر نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس سی پیک منصوبے کو متاثر نہیں کرے گا۔ سی پیک کیخلاف اٹھنے والی آوازیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

چینی وفود نے سی پیک منصوبے سے متعلق اپریل میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔ وائرس کے باعث وفود نہیں آرہے، ٹیلیفونک کانفرنس کے ذریعے ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔ سی پیک منصوبہ بذریعہ ترکی، ایران، افغانستان، آذربائجان اور روس سے یورپ تک جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زون بن رہے ہیں، اسپیشل اکنامک زون مشترکہ صنعتی پیداوارفراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

سستی بجلی صنعتی پیداوار کی لاگت کم کرنے کیلئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں میگا پراجیکٹ مکمل کیے گئے ہیں۔ اورنج لائن ٹرین سی پیک کے تحت مکمل ہونے کو ہے۔ پاکستان کوسستی صنعتی پیداوار کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں سستی بجلی کیلئے سی پیک کے منصوبے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا ، امریکا اور مغربی میڈیا بہت طاقتور ہیں۔

دوسری جانب چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت ملتان۔ سکھر ایم5 موٹر وے کی تکمیل سے ہزاروں مقامی تجارتی مراکز بحال ہوچکے ہیں جس کے باعث قرب و جوار کی آبادی کے معیارِ زندگی پر بھی دوررس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ملتان۔ سکھر موٹروی(ایم5) سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کے دورانیہ میں کمی لائی ہے اور اب یہ سفر 11 گھنٹے سے 4 گھنٹہ رہ گیا ہے۔

روٹ کے قرب و جوار کی آبادی کے معیارِ زندگی پر بھی دوررس اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ ملتان۔ سکھر موٹروے پشاور تا کراچی ایکسپریس وے کا اہم سیکشن ہے جسے سی پیک کے فریم ورک کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چائنہ کنسٹریکشن پاکستان کمپنی لمٹیڈ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایم5 موٹروے سے سبب موٹروے سے ملحقہ علاقوں کی سماجی اوراقتصادی تعمیر و ترقی کی راہیں ہموار ہونے کے ساتھ ساتھ چین اور پاکستان کے باہمی مراسم مزید مضبوط ہوںگے۔ ملتان شہر نقدآور اجناس آم اور کھجور جبکہ سکھر ٹرانسپورٹیشن حب کے طور پر نہایت اہمت حامل کے شہر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں