جرمنی کی کمپنیاں پاکستان کی مارکیٹ میں گہری دلچسپی لے رہی ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل
باہمی تجارت کو بہتر کرنے میں سفارتخانہ نجی شعبے سے تعاون کرے، محمد احمد وحید
جمعرات 20 فروری 2020 21:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبے کو اس سلسلے میں مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جرمنی کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی مینوفیکچررز کو اپنی مصنوعات کے معیار اور قیمت پر مزید بہتر توجہ دینا ہو گی۔
انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ وہ جرمنی کے ساتھ کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کی کوششوں میں تاجر برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اور چیمبر کے ساتھ کاروبار سے متعلقہ معلومات کا تبادلہ کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ تاجر برادری جرمنی کے ساتھ ممکنہ کاروباری مواقعوں سے استفادہ حاصل کر سکے۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ جرمنی پاکستان کیلئے برآمدات کی ایک بڑی مارکیٹ ہے تاہم تاجر برادری کو جرمنی اور یورپ کی مارکیٹ میں بہتر رسائی حاصل کرنے کیلئے حکومتی تعاون کی ضرورت ہے لہذا جرمنی میں پاکستان کا سفارتخانہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکلز اور آلات جراحی سمیت متعدد مصنوعات جرمنی کو برآمد کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کا سفارتخانہ جرمنی میں میڈ ان پاکستان کو فروغ دینے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہا کہ برلن میں پاکستان کے سفارتخانے میں ٹریڈ آفیسر تعینات کیا جائے جو جرمنی کے ساتھ باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے تاجر برادری کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوںنے کہا کہ پچھلے تقریبا 6سالوں سے جرمنی اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح پر دوروں کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا جس وجہ سے پاکستان کی تاجر برادری کو جرمنی کے ساتھ کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرنے میںمشکلات کا سامنا ہے لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پاکستان اس طرف فوری توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مینوفیکچررز کو جرمنی کیلئے تجارتی وفود میں شامل کیا جائے جس سے جرمنی کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان جرمنی کو بھی ویزا آن ارائیول کی سہولت دینے پر غور کرے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعلقات کو بہتر کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہو گی۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان، زبیر احمد ملک، میاں شوکت مسعود، احسن ظفر بختاوری، میاں وقاص مسعود، خالد چوہدری، محمد اسلم کھوکھر، نوید ملک اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان و جرمنی کے مابین باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے بارے میں متعدد تجاویز دیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیلاب کے دوران امداد کی فراہمی میں یواین ڈی پی کاکرداراہمیت کاحامل رہا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول ..
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
امتِ مسلمہ کی کامیابی کا راستہ مسجد اقصیٰ کی آزادی سے ہی وابستہ ہے، ظاہر لطیف سلہریا
مہاجرین کشمیر کے وفد کی وزیر بحالیات اور کمشنر بحالیات سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
مودی کا کا آزاد جموں وکشمیر کو بھارت کا حصہ کہنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،جاوید بڈھانوی
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار