زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 74 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

جمعرات 20 فروری 2020 22:57

زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 74 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 74 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کا حجم 12.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، یوں ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 74 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کا مجموعی حجم 18.747 ارب ڈالر ہے۔ 14 فروری کو کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کا حجم 6.242 ارب ڈالر تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں