وزیراعظم عمران خان اور حفیظ شیخ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

حفیظ شیخ آئی ایم ایف کی مرضی سے آئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کوئی نہیں ہٹاسکتا، وزیراعظم بھی معاشی طور پر اتنے خودکفیل نہیں ہوئے کہ انہیں فارغ کردیں: سینئرصحافی رؤف کلاسرا کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعہ 21 فروری 2020 22:18

وزیراعظم عمران خان اور حفیظ شیخ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 21 فروری 2020) : وزیراعظم عمران خان اور حفیظ شیخ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، تفصیلات کے مطابق سینئرصحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سابق چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی کو بہت پسند کرتے ہیں مگر مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے جب تک انکوفارغ نہ کروایا، وہ چین سے نہیں بیٹھے۔ مشیرخزانہ نے شبرزیدی پر پریشرڈالا کہ آپ سے ریونیو ٹارگٹس پورے نہیں ہوئے جس پر وہ چھٹی لیکر چلے گئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے حفیظ شیخ پرپریشرڈالا کہ اور اس لئے انکی جانب سے سب سے پہلے شوگرلابی پر ہاتھ ڈالا گیا اور مشیرخزانہ کا وہ فیصلہ اٹھاکر پھینک دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ باہر سے چینی امپورٹ ڈیوٹی دیکر ہی منگوائی جا سکتی ہے، جس پر وزیراعظم کی جانب سے وفاق کابینہ میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر ہی منگوائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا فیصلہ شوگرلابی کو سُوٹ کرتا تھا مگرعمران خان نے یہ فیصلہ اٹھاکر پھینک دیا جس سے شوگرلابی کو دھچکا لگا۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے سوشل میڈیا ونگ کیلئے 4 کروڑ روپیہ مانگا جس کو مشیرخزانہ کی جانب سے مسترد کردیا گیا جس پر وزیراعظم نے دوبارہ حفیظ شیخ کا فیصلہ اٹھاکر پھینک دیا اور چار کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ انکا مزید کہنا ہے کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ آئی ایم ایف کی مرضی سے آئے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں کوئی نہیں ہٹاسکتا اور عمران خان بھی معاشی طور پر اتنے خودکفیل نہیں ہیں کہ انھیں فارغ کرسکیں۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں