ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی، صرف پیاز کی برآمد پر پابندی گئی ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق کا ٹویٹ

ہفتہ 22 فروری 2020 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا ہے کہ ٹماٹر اور آلو کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی گئی، صرف پیاز کی برآمد پر پابندی گئی ہے، میڈیا میں غلط رپورٹنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں صرف پیاز کی برآمد پر پابندی لگائی گئی ہے۔ میڈیا کے بعض حصوں میں اس حوالے سے غلط رپورٹنگ کی ہے جس کی وضاحت ضروری تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں