سینیٹر رحمٰن ملک کا مقبوضہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا اعلان

ہفتہ 22 فروری 2020 14:23

سینیٹر رحمٰن ملک کا مقبوضہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمن ملک مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حالتِ زار کے موضوع پر ایک فلم بنائیں گے اس حوالے سے رحمن ملک نے اپنی کتاب ’بلیڈنگ کشمیر‘ کی تقریب رونمائی کے موقع پر بتایا کہ جب وہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی بہادری اور جدوجہد پر کتاب لکھ رہے تھے تو اس وقت انہوں نے اس اہم موضوع پر فیچر فلم بنانے کے بارے میں سوچا۔

(جاری ہے)

رحمن ملک نے بتایا کہ وہ اس فلم کا اسکرپٹ بھی خود ہی لکھ رہے ہیں جو ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ ان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کی ثابت قدمی کے جذبے کو اجاگر کرنا ہے۔اپنی فلم کے حوالے سے رحمٰن ملک نے بتایا کہ فی الحال فلم کے لیے کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی، اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد ان پہلوؤں پر نظرِ ثانی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں