طیب اردگان کے دورے کے ثمرات، ترکی اور پاکستان کے درمیان سفر آسان ہو گیا

ترکی کی نجی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے28 مارچ سے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 22 فروری 2020 15:26

طیب اردگان کے دورے کے ثمرات، ترکی اور پاکستان کے درمیان سفر آسان ہو گیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 فروری 2020ء ) ترکی کی نجی ائیرلائن نے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ترکی نجی ائیر لائن پیگاسس 28 مارچ سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں شروع کرے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کر دیا۔

نئی ائیرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن شروع ہونے سے سمندر پار پاکستانیوں کو سفری سہولت کے ساتھ سیاحت اور تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا،ترک ائیر لائن پیگا سس کی پروازوں کے آغاز سے ہوا بازی کی صنعت کو فروغ کے ساتھ کراچی کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی۔ہفتے میں چار پروازیں استنبول سے کراچی ،کراچی سے استنبول پروازیں آپریٹ ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترکی اور پاکستان کے مابین دو ملکی شہریت کے لئے معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ایک ایسے معاہدے پر غور کر رہا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں کے شہریوں کو دہری شہریت دی جا سکے گی۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ اور ترک سفیر احسان مصطفیٰ یردکول کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ترک سفیر نے اپنی حکومت کی طرف سے دونوں ممالک کو اپنے شہریوں کو دہری شہریت کی اجازت دینے کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔اس معاہدے کے تحت شہری دونوں ملکوں کی قومیت رکھ سکیں گے اور مشترکہ سطح کے اقدامات سے مستفید ہو سکیں گے۔

جس کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اس حوالے سے مسودہ زیر غور ہے۔اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ساتھ بات چیت بھی چل رہی ہے اور جلد ہی ہم حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ جلد از جلد اس معاہدے کو عملی جامہ پہنا سکیں۔اعجاز شاہ نے ترکی کے ساتھ باہمی تربیتی پرگراموں کے قیام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر استعمال آلات کو اپ گریڈ کرنے کا بھی خیر مقدم کیا۔وزیر داخلہ نے لاہور میں متعارف ہونے والی ڈولفن فورس کے ماڈل کی بنیاد آئی سی ٹی پولیس کے اشتراک سے پٹرولنگ فورس متعارف کرانے کا بھی خیر مقدم کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں