وزیر اعظم وسیع تر قومی مفاد میں فروغ نسیم کو عہدے سے فارغ کریں،پاکستان بار کونسل کا مطالبہ

انور منصور خان کا استعفا اور بیان واپس لینا خوش آئند ہے، بیان سے اعلی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی گنائونی سازش لگتی ہے، وزیر قانون کو سابق اٹارنی جنرل کے بیان کا پہلے سے علم تھا، ایک اعلی اختیاراتی جوڈیشل کمیشن کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے،اعلامیہ

ہفتہ 22 فروری 2020 20:55

وزیر اعظم وسیع تر قومی مفاد میں فروغ نسیم کو عہدے سے فارغ کریں،پاکستان بار کونسل کا مطالبہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان بار کونسل نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی طرف سے سپریم کورٹ کے لاجر بنچ کے خلاف یہ بیان کو واپس لینے اور غیر مشروط استعفیٰ دینے کے عمل کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ سیکرٹری بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل نے کورٹ نمبر 1 میں دیئے گئے بیان کے بعد میڈیا سے غی رسمی گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کیا کہ ان کے اس بیان کا وفاقی گورنمٹ کے ذمہ داران کو پہلے سے علم تھا جو کہ اعلی عدلیہ کو نیچا دکھانے کی گنائونی سازش لگتی ہے ۔

وفاقی وزیر قانون &فروغ نسیم ہی وہ متعلقہ شخص ہیں جن کی مشاورت سے یہ بیان دیا گیا ۔بیرسٹر فروغ نسیم اپنے گزشتہ کردار کے سبب ویسے ہی مشکوک گردانے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مشرف غداری کیس ، آرمی چیف توسیع کیس اور قاضی فائز عیٰسی کے خلاف دائر ریفرنسز میں ان کے کردار پر ایک اعلی اختیاراتی جوڈیشل کمیشن کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے جو آئین ، رول آف لاء اور جمہوری اقدار کی بالادستی کے لئے غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے ان سارے معاملات میں بیرسٹر فروغ نسیم کے کردار کو واضح کرے ۔بیرسٹر فروغ نسیم کا کردار قومی مفاد کے خلاف اور گورنمنٹ کی بدنامی کا سبب بنا ہے ۔وزیر اعظم پاکستان کو چاہئے کہ وسیع تر قومی مفاد میں وہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو فوری طور پر ان کے عہدے سے فارغ کریں ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں