عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھا

ن لیگ بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری ہفتہ 22 فروری 2020 20:39

عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 22 فروری 2020) : لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھا، ن لیگ بھی وزیراعظم عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ہیں ،اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے قائدحزب اختلاف جلد واپس آئیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ بنتی ہے ، پرائیم ٹائیم ہیڈ لائن ہوتی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کو یقینی بنایا ،بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی ٹرمپ کے بعد اب ٹرمپ کی انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے، کیا مناقفت ہے کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھے ، مسلم لیگ (ن)بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی ، قائد حزب اختلاف کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے، پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ،لاہور: ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت مانتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگبنتی ہے ، پرائم ٹائم پر ہیڈ لائن ہوتی ہے، فیصل آباد اور لاہور میں کتے کاٹیں تو کوئی بریکنگ نہیں ، سندھ ایچ آئی وی برا اور پنجاب کا ایچ آئی وی اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور: مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے ،گرمیاں آنے دیں ، بجلی ہوگی نہ ایئر کنڈیشن چلیں گے مگر بل تاریخی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے 17 ارکان سے ساتھ بھاری اکثریت کو نواز شریف کو امیرالمومین بننے نہیں دیا تھا ،مراد علی شاہ شہباز شریف سے بھی بہتر تھے اور موجودہ وزرا ئے اعلی سے بھی بہتر ہیں،مراد علی شاہ کا پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے وزرا ئے اعلی سے مقابلہ کر لیں۔انہوں نے کہا کہ آٹے اور لال مسجد سمیت مشرف دور کے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں