عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں، شہباز شریف

نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کی وزیر اعظم پر تنقید

پیر 24 فروری 2020 18:35

عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں، شہباز شریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران نیازی دماغ کی جگہ ڈیڑھ سال سے معیشت صرف زبان سے چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نوکریاں جنگل اور سکون قبر دے گی، عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے کہاکہ شرح سود 14 فیصد، مہنگائی 15 فیصد اور عوام آٹا و چینی سے محروم، یہ ہے عمران کی فلاحی ریاست ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں