چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں وفد کا چینی سفارتخانے کا دورہ ،چینی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چینی اقدامات قابل تحسین ہیں، وائرس کے خلاف پوری دنیا میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے،صادق سنجرانی

پیر 24 فروری 2020 18:35

چیئرمین سینٹ کی سربراہی میں وفد کا چینی سفارتخانے کا دورہ ،چینی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں وفد نے چینی سفارتخانے میں چینی سفیر ملاقات کی جس میں چینی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ۔ پیر کو ملاقات کر نے والے وفد میں سینیٹر دلاور خان،ستارہ ایاز،بیرسٹر سیف،نصیب اللہ بازائی، اشوک کمار اور دیگر شامل تھے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ کی سربراہی مین وفد نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر سے ملاقات کی جس میں چیرمین سینٹ اور وفد نے چینی قوم اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

چیئر مین نے کہاکہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چینی اقدامات قابل تحسین ہیں وائرس کے خلاف پوری دنیا میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ کرونا وائرس کے خلاف سب کو مل کر لڑنا ہو گا ،مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں