رانا ثناء اللہ نے اپنے کیخلاف مقدمے میں پاکستان بار کونسل سے مدد مانگ لی

حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں سے سلوک غیر آئینی غیر قانونی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے پاکستان بار کونسل میرے معاملے کو اٹھائے، رانا ثناء اللہ

پیر 24 فروری 2020 18:38

رانا ثناء اللہ نے اپنے کیخلاف مقدمے میں پاکستان بار کونسل سے مدد مانگ لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے کیخلاف مقدمے میں پاکستان بار کونسل سے مدد مانگ لی۔ پیر کو رانا ثناللہ اللہ نے پاکستان بار کونسل میں درخواست دائر کردی ،رانا ثنا اللہ کی جانب سے پاکستان بار کونسل کو مقدمے میں کردار ادا کرنے کی استدعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکومت کے بدنیتی پر مبنی اقدام سے دنیا کے سامنے پاکستان کی سیاسی ساکھ متاثر ہوئی، میرے خلاف بنائے گئے مقدمے سے تاثر گیا ملک حکومتی مشینری چلا رہی، تاثر گیا کہ حکومت مشینری کو منتخب نمائندوں پر اعتماد نہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میرے خلاف حکومتی طاقت کا استعمال کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف امتیازی سلوک کر رہی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کا اپوزیشن رہنماؤں سے سلوک غیر آئینی غیر قانونی ہے، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے پاکستان بار کونسل میرے معاملے کو اٹھائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں