وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی رضا نصر کی ملاقات

بین الاقوامی امور پر مختلف تحقیقات و تصانیف اور خدمات پر خراج تحسین پیش ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسی پر گفتگو

پیر 24 فروری 2020 19:01

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی رضا نصر کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے معروف امریکی سکالر اور جان ہاپکنز سکول آف ایڈوانس انٹرنیشنل سٹڈیز کے ڈین ولی رضا نصر نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ولی نصر کی بین الاقوامی امور پر مختلف تحقیقات و تصانیف اور خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسی پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ افغان امن معاہدہ خطہ میں امن و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان افغان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ سے افغانستان کے داخلی معاملات میں بھی بہتری آئے گی اور مستقل امن کا قیام ممکن ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں