حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے درخواستوں اور واجبات کی وصولی

پیر 24 فروری 2020 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد کو اپنے درخواست فارموں کے ساتھ واجبات جمع کرانے میں سہولت دینے کیلئے بینک دولت پاکستان نے 13 منظورشدہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں اپنی تمام نامزد برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 29-02-2020 اور 01-03-2020) کو صبح 10 بجے سے لے کر دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک کھلی رکھیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں، حج پالیسی 2020ء کے مطابق وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے 13 بینکوں (نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک اور میزان بینک) کو اجازت دی ہے کہ وہ ملک بھر میں 25 فروری 2020ء تا 06 مارچ 2020ء تک حج 2020ء میں شرکت کے خواہش مند افراد سے واجبات کے ہمراہ درخواستیں وصول کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں