چیئرمین نیب کا اسلام آباد میں مبینہ چائنہ کٹنگ ، غیر قانونی ہائوسنگ/کوآپریٹو سوسائٹیوں کی شکایات کا نوٹس، ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم

پیر 24 فروری 2020 23:38

ٖاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں مبینہ طور پر چائنہ کٹنگ ، غیر قانونی ہائوسنگ/کوآپریٹو سوسائٹیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، تفصیلات کے مطابق نیب کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض عناصر ہائوسنگ/کوآپریٹو سوسائٹی کے لئے قانون کے مطابق زمین نہ ہونے سی ڈی سے لے آئوٹ پلان/ NOC کی منظوری کے بغٰر پلاٹوں کو فروخت کرنے کے غیر قانونی عمل کو جاری رکھتے ہوئے مبینہ طور پر عوام الناس سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے اربوں روپے نہ صرف لوٹ چکے ہیں بلکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، مذیدبرآں اسلام آباد میں کراچی کی طرح مبینہ طورپر چائنہ کٹنگ کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں جس کا نوٹس لیتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، چئیرمین نیب نے لاہور میں رائیونڈ روڈ پر الکبیرٹائون میں مبینہ طور پر قانون کے مطابق ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے مطلوبہ اراضی نہ ہونے کے باوجود پرکشش تشہری مہم کے ذریعے عوام سے اربوں روپے لوٹنے کے میگا سکینڈل کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الکبیرٹائون لاہور پر الزام ہے کہ اس نے ہائوسنگ سوسائٹی کیلئے مطلوبہ اراضی نہ ہونے، ایل ڈی اے سے لے آئوٹ پلان / NOC لئے بغٰیر مبینہ طور پر تقریبا14ہزار پلاٹس/ فائلز عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے فروخت کرتے ہوئے عوام سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے اربوں روپے نہ صرف لوٹ چکا ہے بلکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی(LDA) نے نہ صرف پرکشش اشتہاری مہم پر خاموشی اختیار کئے رکھی بلکہ قانون کے مطابق الکبیر ٹائون کے خلاف بروقت کارروائی سے بھی گریز کیا جس کی وجہ سے عوام کے مبینہ طور پر 14ارب روپے میگا سکینڈل کی نذر ہوگئے ، چئیرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو ہدایت کی ہے کہ الکبیرٹائون لاہور کے علاوہ ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات مکمل کی جائیں تاکہ عوام کو ان کے پلاٹ / لوٹی گئی اربوں روپے کی خطیر رقوم جلدازجلد واپس دلوانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں