مریم نواز نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ڈانٹ پلا دی

نوازشریف کے آپریشن کے حوالے سے خبر کی تردید کرنے پر مریم نواز ناراض ہو گئیں

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 25 فروری 2020 11:50

مریم نواز نے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ڈانٹ پلا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 25 فروری 2020ء ) رہنما مسلم لیگ ن مریم نوازنے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو ڈانٹ پلا دی ۔سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف کے ذاتی معالج کو ڈانٹ پلا دی ۔ تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ کے کچھ رہنماوٴں نے گزشتہ روز  ٹویٹ کیا کہ آج سابق وزیراعظم نوازشریف کا آپریشن ہے جس میں رانا ثناء اللہ بھی شامل  تھے۔

تاہم ڈاکٹر عدنان نے آپریشن سے متعلق دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج نواز شریف کا کوئی آپریشن نہیں ہونے جا رہا ۔  جس پر مریم نواز نے ڈاکٹر عدنان کو ڈانٹ پلا دی. اور ڈاکٹر عدنان کو ایک ٹویٹ بھیجا کہ آپ یہ ٹویٹ کریں، پھر ڈاکٹر عدنان نے مریم نواز اور نواز شریف کے تصویر لگا کر صورتحال کو بہت گھمبیر دکھایا۔

(جاری ہے)

صابر شاکر کا کہنا ہے کہ چونکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبا زشریف  نے کہہ رکھا ہے کہ نوازشریف کا آپریشن ہوتے ہیں پاکستان واپس آجائیں گے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی دل کی سرجری کے حوالے سے بتایا جا رہا تھا کہ انکا آپریشن گزشتہ روز ہونا تھا ۔ اس حوالے سے نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نواز شریف کے آپریشن سے متعلق میڈیا نے غلط خبر دی۔ انھوں نے کہا کہ  سابق وزیراعظم کا کوئی بھی آپریشن نہیں کیا جا رہا، سرجری سے متعلق بعد میں آگاہ کردیا جائیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب انکے کیٹیٹیرائزیشن / کورونری کے شیڈول کی وجہ سے تھا جسکو بعد میں کیا جائیگا۔
 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں