جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف میں تقسیم کا اعتراف کر لیا

اگر پارٹی متحد نہیں ہو گی تو ملک چلانا مشکل ہو جائے گا، رہنما پاکستان تحریک انصاف

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 25 فروری 2020 11:53

جہانگیر ترین نے پاکستان تحریک انصاف میں تقسیم کا اعتراف کر لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25فروری2020ء) جہانگیر ترین کو وزیراعظم عمران خان کے ان ساتھیوں میں سے گنا جاتا ہے جنہوں نے عمران خان کو سیاسی طور پر مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔اسی کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین کی پاکستان تحریک انصاف کے لئے خدمات بھی بہت زیادہ ہیں۔ گزشتہ الیکشن سے قبل نا اہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ان کی سیاسی جماعت میں تقسیم ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک افسوس کی بات ہے کہ ہمارے جماعت میں تقسیم ہے،اگر میں کہوں کے ایسا نہیں ہے، تو کوئی بھی نہیں مانے گا۔ ہماری جماعت میں تقسیم ہے اور وہی تقسیم ہمیں کہیں نہ کہیں کام نہیں کرنے دے رہی۔ مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں اتحا د نہیں ہے، اگر ہماری جماعت متحد نہ ہوئی تو ملک چلانا مشکل ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کو اکثر اس وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے کیونکہ ان کے وزیر اور رہنما اکثر کسی ایک بات پر متفق نہیں ہو تے۔عوام میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ شاید پاکستان تحریک انصاف میں ہر شخص ایک مختلف نظریہ رکھتا ہے اور اسی وجہ سے وہ حکومت میں آئیں ہیں۔لیکن حکومتی ارکان کی جانب سے بار بار اس بات کی مخالفت کی گئی ہے کہ ایسا نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف کی ساری جماعت ایک پیج پر ہے۔

لیکن اب جہانگیر ترین نے ایک نجی ٹی وی چینل میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی پارٹی میں تقسیم ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری پارٹی میں تقسیم ہے اور اگر یہ ایسی ہی رہی تو ہمارے لئے یہ ملک چلانا مشکل ہو جائے گا۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اگر میں اس بات کی مخالفت کروں تو اسے کوئی بھی نہیں مانے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں