موجودہ حکومت قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور تمام قومی اداروں کے احترام پر یقینی رکھتی ہے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 25 فروری 2020 18:09

موجودہ حکومت قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور تمام قومی اداروں کے احترام پر یقینی رکھتی ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور تمام قومی اداروں کے احترام پر یقینی رکھتی ہی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت، عدلیہ، قانون ساز اور دوسرے قومی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، عدلیہ ریاست کا ستون ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اور اس کی قیادت عدلیہ کا احترام کرتی ہے، حکومت قومی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے عدلیہ کے تمام مسائل حل کرنے کی خواہاں ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ ملک میں شفاف طریقے سے کام کرنے، سیاسی اور جمہوری نظام کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر یقینی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور تمام قومی اداروں کے احترام پر یقینی رکھتی ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ رائے کا اختلاف جمہوریت کا حسن ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی اراکین مکمل طور پر متحد ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں