وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی مستعفی

منگل 25 فروری 2020 19:01

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی افتخار درانی مستعفی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی افتخار درانی مستعفی ہو گئے۔افتخار درانی وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے اس حوالے سے افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپنی تمام ذمے داریوں سے مستعفی ہو گیا ہوں، وزیرِ اعظم عمران خان نے میرا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ افتخار درانی نے پانامہ کیس اور فاٹا الیکشن میں پارٹی کی جانب سے بھر پور کردار ادا کیا تھا۔ان کے حوالے سے رواں مہینے کے شروع میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں