افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

منگل 25 فروری 2020 20:10

افغان سفیر شکر اللہ عاطف مشعل کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان میں افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشعل نے منگل کو جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جمیعت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں پاک۔افغان دوطرفہ تعلقات، امریکہ اور طالبان کے درمیان مجوزہ امن معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان اور خطہ کے مفاد میں ہے۔ اس موقع پر افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں