سینیٹر سراج الحق اور دیگر کا نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 25 فروری 2020 21:46

سینیٹر سراج الحق اور دیگر کا نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) امیر جماعت اسلا می پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، میاں محمد اسلم ، پروفیسر محمد ابراہیم،عبدالغفارعزیز ، معراج الہدیٰ صدیقی ،ڈپٹی سیکرٹری جنر ل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، سید بختیار معانی، مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک ،صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان میاں عبدالشکور سمیت کارکنان جماعت نے نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ،پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے نعمت اللہ خان مرحوم کے لیے مغفرت و بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں