ملک میں اسلام آباد سے بھی زیادہ خوبصورت اور جدید شہر آباد کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں " نیو بلیو ایریا" نامی کمرشل شہر کے منصوبے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی منگل 25 فروری 2020 21:54

ملک میں اسلام آباد سے بھی زیادہ خوبصورت اور جدید شہر آباد کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2020ء) ملک میں اسلام آباد سے بھی زیادہ خوبصورت اور جدید شہر آباد کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں " نیو بلیو ایریا" نامی کمرشل شہر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں ایک نیا کمرشل شہر آباد کرنے کی منصوبے کی منظوری دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو " نیو بلیو ایریا" کمرشل سٹی منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ بریفنگ لینے کے بعد عمران خان نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ " نیو بلیو ایریا" کمرشل سٹی ایک شاندار منصوبہ ہو گا جس کے تحت اسلام آباد کے ایف 9 پارک کے بالمقابل منصوبے کے لئے 170 کنال اراضی مختص کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ کمرشل سپیس دگنی کر دی جائے گی۔ جدید تعمیرات پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کمرشل شہر میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر جا سکیں گی اور یہ کسی بھی طور پر دنیا کے کسی جدید شہر سے کم نہیں ہوگا۔ منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے کا ریوینیو حاصل ہونے کا امکان ہے۔

اس منصوبے سے حاصل آمدنی کا کچھ حصہ حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی۔ جبکہ منصوبے کا ایک اور بڑا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے آغاز کیلئے جلد زمینی کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے سے حکومت روزگار کی فراہمی کو بھی یقینی بنا پائے گی، جب حاصل ہونے والے ریوینیوں کو مختلف منصوبوں کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں