ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

بدھ 26 فروری 2020 13:30

ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ہواہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2020 تک کی مدت میں ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 446.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ جات میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 55.7 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18 میں ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 113 ملین ڈالر اورسال 2016-17 میں 41.7 ملین ڈالر رہاتھا۔ ٹیلی کمیونیکیشن اورانفارمیشن ٹیکنالوجی ان شعبہ جات میں شامل ہیںجن میں غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں