شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہونگے

مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء ایسی باتیں کررہے ہیں، انکی ضمانت بھی میاں محمد نواز شریف نے خود ہی کرائی تھی: سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 26 فروری 2020 21:21

شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہونگے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 26 فروری 2020) : مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں کافی باتیں ہو رہتی ہیں اور آئے دن کئی نئے انکشافات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس حوالےسے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی پاکستان کے نئے وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جب سے میاں محمد نواز شریف نے انکی ضمانت کرائی ہے انکے اندر وزیراعظم والی ادائیں آنی شروع ہو گئی ہیں، مسلم لیگ ن کے کچھ رہنماء بھی ایسی باتیں کررہے ہیں۔

انکا مزید کہنا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے گئے ہیں۔
واضع رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو ادیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی ہوئی تھی جس کے بعد گزشتہ روز کیس کی سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ایک کروڑ کے مچکلے جمع کروانے کے بعد دونوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔

ایل این جی ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے مچکلے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیئے گئے تھے۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے احتساب عدالت میں مچکلے پیش کئے جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی تھی۔ شاہد خاقان عباسی کی روبکار احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جاری کی تھی۔جبکہ دوسر ی جانب لیگی رہنما احسن اقبال کے وکیل نے ان کے ایک کروڑ کے مچکلے احتساب عدالت میں جمع کروائے تھے جس کے بعد جج محمد بشیر نے ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دیا تھا۔ 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں