ٓصدر ٹرمپ کی طرف سے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش، بھارتی بیانیے کی نفی ہے،شاہ محمود قریشی

پ* عالمی دنیا کو بھارت میں صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے، بیان

بدھ فروری 21:30

ض*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے صدر ٹرمپ کی پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد میں استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان جو ایک عرصے سے کہتا چلا آ رہا ہے کہ بھارت میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ دو روز سے دہلی میں دس سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں عمارتوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے پیٹرول پمپس اور کاروباری مراکز کو جلایا جا رہا ہے ۔دنیا کو اس صورت حال کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔صدر ٹرمپ نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ عمران خان میرے دوست ہیں اور پاکستان نے بہترین حکمت عملی سے دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم سے بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور دنیا بھر کے رد عمل کو پیش نظر رکھتے ہوئے، صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک بار پھر کشمیر مسئلے پر ثالثی کی پیش کش، بھارتی بیانیے کی نفی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments